جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

چوری کی گاڑیاں منتقل کرنے والا ایڈووکیٹ،ملزم نے جیل میں قید کے دوران وکالت کا امتحان پاس کیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا، ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے،ملزم نے جیل میں قید کے دوران وکالت کا امتحان پاس کیا اور اب وکیل کے بھیس میں چھینی اور چوری کی گئی گاڑیاں کراچی سے اندرون سندھ اور بلوچستان لے جاتا تھا۔کراچی پولیس کے سی آئی اے کے شعبہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق اے وی ایل سی گلشن ڈویژن نے کارروائی کے دوران ملزم ایوب ملک موہانا ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی کار نمبر اے کے ٹی 044 برآمد کرلی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سال 2009 سے کراچی میں کاروں کی چوری میں ملوث ہے اور اس سے قبل 8 مرتبہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔ ترجمان اے بی ایل سی کے مطابق جیل میں قید کے دوران ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا، ملزم وکیل کو یونیفارم میں چوری شدہ گاڑی لے جاتے ہوئے نویں بار گرفتار کر کے چوری شدہ کرولا کار برآمد کرلی ہے۔وکیل کی یونیفارم وارداتوں کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں ملزم نے بتایاکہ وکیل کی یونیفارم پہن کر گاڑی لے جا تے ہوئے ٹول ٹیکس ادا کرنے کے لیے رکنا پڑتا ہے اور نہ ہی چیکنگ کے دوران پولیس روکتی ہے۔ ملزم کے بیان کے مطابق وکالت کے دوران بھی خرچے پورے کر نے کے لیے گاڑیوں کی چوری کا کام کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم کسی بھی مخصوص چابی سے کوئی بھی گاڑی کھولنے کا ماہر ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ چوری کی کاریں جھٹ پٹ بلوچستان میں حاجی نام کے خریدار کو فروخت کرتا ہے۔ ملزم کراچی پولیس کو متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کو بدنام کررہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…