جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ووٹ بیچنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، تحریک انصاف کا اپنے باغی اراکین کو نا اہل کروانے کا فیصلہ

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سینیٹ الیکشن میں شکست پر پی ٹی آئی سندھ نے اپنے باغی اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں اپنے باغی اراکین اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سینیٹ انتخابات میں

پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے دو اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں اراکین نے اپنا ووٹ حکومتی جماعت کو بیچا اور پارٹی کی واضح ہدایت کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہ مانا، دونوں اراکین پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے، انہیں نااہل کرواکر ضمنی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ساتھ ہی سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے بھی اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں میں اسلم ابڑو کو حکومتی نشستوں پر بٹھانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو اپوزیشن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ا لیکشن کمیشن نے اپوز یشن کو ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا۔  سینیٹ الیکشن میں شکست پر پی ٹی آئی سندھ نے اپنے باغی اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں اپنے باغی اراکین اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…