ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

عمران نیازی نے خاتون اسمبلی رکن پر حملہ کر ا کے تمام اخلاقی حدیں پار کر دیں،احسن اقبال کا سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

بدوملہی (آن لائن ) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے اخلاقیات کے مبلغ مفتی عمران خان نیازی بھاشن دے رہے ہیں سیاست میں پیسہ نہیں چلنا چاہئے سیاست میں اخلاقیات ہونی چاہئے ان سے پوچھنا چاہتا ہوں اس اخلاقیات پر خود کتنا عمل کر رہے ہیں عمران نیازی اس بارے میں چمپئن ہو گئے ہیں

جہاں ان کے مفاد پر چوٹ پڑتی ہے وہ پورے نظام کو بدنام کرنے کی کسر نہیں چھوڑتے جہاں مفاد نظر آتا ہے تو وہی اصول جن کا پرچار کر رہے ہوتے ہیں اٹھا کر گٹر میں پھینک دیتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا سوال کرتا ہوں آپ الیکشن کمیشن سے کہ رہے ہیں خفیہ ایجنسیوںسے معلومات لیں سینٹ میں کتنا پیسہ چلا ہے تمام ایجنسیاں آپ کے ماتحت ہیں کیا آپ نے ان ایجنسیوں نے معلومات لیں وہ کون سے 16 اراکین تھے جن کو پی ٹی آئی کے انہوں نے خود بیچ دیا آپ نے نام نہاد اپنا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ان 16 ووٹ بیچنے والوں کو اپنے لئے حلال کر دیا ،احسن اقبال نے کہا کہ آپ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں اب وقت آ گیا ہے قوم آپ سے چھٹکارا حاصل کرے عنقریب لانگ مارچ میں پاکستان کے عوام فیصلہ دیں گے آپ کی حکومت کو مسترد کر چکے ہیں اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے جو غنڈہ گردی کی ہے دنیا مذمت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی سیاست میں سپورٹس مین سپرٹ کی تعلیم دیں انہوں نے ایسی کھیپ تیار کی ہے جس کا مشاہدہ 2014 قوم نے کیا تھا سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی نے خاتون اسمبلی رکن مریم اور نگزیب پر حملہ کر کے تمام اخلاقی حدیں پار کر دیں ہیں پی ٹی ائی کے قائدین کو بتانا چاہتا ہوں انکے

روئیے نہ رکے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان بپھر جائیں گیاافسوس ہے عمران نیازی نے 24 گھنٹے کے باوجود اس واقعے کی مذمت نہیں کی ہے وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیں تمام فوٹیج موجود ہے اگر ان کرداروں کو سزا نہ دی جائے گی تو یہ فساد ملک کے چپے چپے میں پھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…