ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملازمین کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی گئی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ٹاؤن( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی پبلک ریلیشن آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے اورفلاح عامہ کے منصوبوں

میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات مختلف محکموں کے سیکرٹریزکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کے تعینات سیکرٹریزکا اہم اجلاس پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے افسران کوکارکردگی بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ضروری ہدایات دیں متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔عثمان بزدار بزدار نے کہا کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں۔ کی جے گی ،کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران ڈلیور کریں اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے اور عوام کی توقعات کے مطابق ڈلیورنہ کرنے والے افسر کوعہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔عثمان بزدار نے واضح کیا کہ جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دیانتدار اورفرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا فلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی۔اور عوامی منصوبوں

کے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں۔اور منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں ،زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا انہوں نے کہا گئے

،تحریک انصاف کی حکومت نے علیحدہ سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔تاکہ سیکرٹریٹ کے باعث جنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو لاہورکے چکر نہ لگانا پڑیں۔ افسران دلجمعی سے فرائض سرانجام دیں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے

سیکرٹری صحت،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری قانون،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری تعلیم،سیکرٹری جنگلات اورایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…