ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ،ایم کیو ایم اور ق لیگ نے بھی بڑی یقین دہانی کرا دی

datetime 5  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اتحاد کا حصہ ہیں، ہر صورت ساتھ دینگے۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی ۔ذرائع کے

مطابق ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں حمایت کا یقین دلا تے ہوئے کہا کہ حکومت کے اتحاد کا حصہ ہیں ہر صورت ساتھ دیں، ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی آپ کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ موجودہ گورننس نظام پر تحفظات ہیں، اس کے باوجود عمران خان کے ساتھ ہیں ۔وفد نے یہ کہا کہ ایم کیو ایم کو یقین ہے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں نہ اسے پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈیلیور کرسکیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، کراچی اور سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے حمایت کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم وفد سے اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سراہا اور اتحادی جماعت کو سندھ کے امور میں مشاورت کی یقین دہانی کرائی ۔ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کا مسئلہ ہے،بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح ہے، شفاف نظام کی تبدیلی کیلئے کوشش کر رہا ہوں، اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے تمام وعدے پورے کریں گے۔حکمران اتحاد میں شامل جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم عمران

خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم آپ کے بااعتماد اتحادی ہیں۔ذرائع کے مطابق یقین دہانی پر وزیراعظم نے مسلم لیگ (ق) کے وفد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…