ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

پیر صدرالدین شاہ راشدی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف، جی ڈی اے کا اہم فیصلہ

datetime 5  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سینیٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدرپیر صدرالدین شاہ راشدی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف سامنے آیاہے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)نے الزام لگایا ہے کہ کریم گبول،رابستان خان، عمر عمیری و دیگر نے ووٹ نہیں دیا وزیر اعظم عمران خان ان باغی ارکان کے

خلاف تحقیقات کریں۔جی ڈی اے نے سندھ میں سینیٹ انتخابات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں باغی ارکان کے خلاف تحقیات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے 7ایم پی ایز کے نام ارسال کئے گئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ ان 7 پی ٹی آئی ارکان میں سے 6نے ووٹ نہیں دیا، اپنی جماعت کی کالی بھیڑوں کی تحقیقات کرکے بے ضمیروں کا بتایا جائے، صدرالدین شاہ راشدی کے پول میں دئیے گئے اراکین پر ہمیں شک ہے، کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا۔دوسری جانب ۔جے ڈی اے کے اراکین بیرسٹر حسنین مرزا، پارلیمانی لیڈر جی ڈی اے شہریار مہر، نصرت سحر عباسی،عبدالرزاق راہمو اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کے خلاف عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔حسنین مرزا نے کہاکہ الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ انتحابات کے حوالے سے انکوائری کرے کہ 6 ضمیر فروش اراکین کون تھے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی یہی کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروائے، یہ المیہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے 7 اراکین راتوں رات معذور ہوگئے، جب کہ ایک خاتون رکن ایوان میں کھڑے ہوکر تقریر کرتی ہیں اور دوسرے دن وہیل چیئر پر آئیں، ان کے ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ کئے، ایسا کیوں کیا گیا، ہمارے ان

الیکشن پر اعتراض ہے، ہم عدالت سے جلد رجوع کریں گے۔نصرت سحر عباسی نے کہاکہ نے کہاکہ جن ممبران نے ووٹ نہیں دیایہ بے ضمیر ضرور سامنے آئیں گے، میڈیا ان کی نشاندہی کرچکا ہے، ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے سرپرائز کو جی ڈی اے نے ختم کیا، کون لوگ بکتے ہیں سندھ کے عوام نے دیکھ لیا،

جی ڈی اے کا ایک ایک رکن قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔ ہمارے ساتھ بھی ضمیر خریدنے کی بہت کوششیں کی گئیں، اللہ کاشکرہے جی ڈی اے کے5ممبرمیں سے ایک بھی نہیں بکا۔ ہمیں الیکشن پر اعتراض ہے،جلد عدالت سے رجوع کریں گے ، ہم نے وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی میں کالی بھیڑوں کو تلاش کیا جائے، ہم

نے وزیراعظم کو شواہد ارسال کردئیے ہیں۔جی ڈی اے کے رہنما عبدالرزاق راہمو نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے 6 سے 7ممبران نے ہمیں ووٹ نہیں دیا، پارٹی قیادت اورگورنرکو بتا دیا کہ کن ارکان نے ووٹ نہیں دیا، کریم گبول،رابستان خان،عمرعمیری ودیگرنے ووٹ نہیں دیا۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور

جی ڈی اے ارکان کی تعداد 65 تھی، پی ٹی آئی کے دو ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر پہلے ہی اعلان بغاوت کرچکے تھے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ سینیٹ الیکشن کے نتائج میں پیپلز پارٹی کو جنرل نشست پر 6 اور ٹیکنو کریٹ اور خواتین نشستوں پر اپوزیشن کے 7 ووٹ ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…