جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب غلطی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم عمرا ن خان کا حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں کے لیے معافی کا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمرا ن خان نے سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے جنہوں نے حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی غلطی کی معاف کرتا ہوں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم

نے کہا امید ہے 3 مارچ کو غلطی کرنے والے کل غلطی نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت اور اظہاررائے کا حامی ہوں، جس رکن کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ ابھی کھل کر اظہارکرے، آپ ضمیر کی آواز ووٹ دیں اگر میں غلط ہوں تو میرا ساتھ بیشک چھوڑ دیں، ہار جیت اور نشیب وفراز سمجھتا ہوں اور مجھ سے زیادہ کسی نے ہار جیت نہیں دیکھی ہر مشکل سے سرخرو ہو کر نکلا ہوں،جن لوگوں نے ووٹ بیچے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے،وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلہ پر ارکان کو اعتماد میں لیا،پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے اجلاس کے دوران خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے اور کہا کہ وزیر اعظم صاحب حلقہ ہم سنبھالیں گے آپ اپنے مقصد پرڈٹے رہیں۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور اراکین کو ہر صورت میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران حکومتی و اتحادی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کا شکر گزارہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت

میں میرا ساتھ دیا، زندگی میں مجھ سے زیادہ ہار جیت کسی نے نہیں دیکھی اور مجھ پر کوئی نہ کوئی مشکل آتی رہی ہے لیکن ہر مشکل سے سرخرو ہو کر نکلا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جس رکن کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ ابھی کھل کر اظہارکرے، میں اس کی بھی قدر کروں گا کیونکہ اظہار رائے ہر ایک کا حق ہوتا ہے اور جمہوریت اور

اظہاررائے کا حامی ہوں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے 16ارکان نے پیسے لے کرسینیٹ میں ہمارے ساتھ دھوکہ کیا کیونکہ پیسے لے کر ووٹ دینا بدنیتی ہے۔وزیراعظم نے اراکین سے کہا کہ آپ ضمیر کی آواز ووٹ دیں اگر میں غلط ہوں تو میرا ساتھ بیشک چھوڑ دیں۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ہم سب کو ایوان میں

بھیجا اور ہمیں عوام کی امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہیے اور عوام کی امانت کا سودا نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہار جیت اور نشیب وفراز سمجھتا ہوں اور مجھ سے زیادہ کسی نے ہار جیت نہیں دیکھی مگر ہر مشکل کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ہر مشکل میں سرخرو ہوا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو لوٹنے والے سارے چور میرے خلاف

اکٹھے ہو گئے ہیں تاہم میں بھی ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پیسے لیکر ضمیر بیچے گئے جس کے باعث حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو سینٹ الیکشن میں شکست ہوئی اور جن لوگوں نے ووٹ بیچے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔اجلاس کے دوران تحریک انصاف نے اپنے اراکین کو صبح ناشتے پر مدعو بھی کیا اورپارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں ناشتہ کل پارلیمنٹ ہاوس میں دیا جائے گا،تمام ارکان دس بجے ناشتے پر پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں گے۔ارکان کو 12 بجے تک ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…