ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو مظاہرین نے سینیٹر فیصل جاوید کو گھیر لیا

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) جو کلچر پی ٹی آئی نے متعارف کرایا تھاآج وہی سب حکومتی نمائندوں کے ساتھ پیش آ نے لگا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل جاوید کو لوگوں نے گھیر رکھا ہے اور مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی کے

نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔جس پر پولیس اور سکیورٹی کے لوگوں نے مشتعل مظاہرین کے نرغے سے انہیں بچا کر ان کی گاڑی میں بٹھایا۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاست میں وزیراعظم بننے کے لئے نہیں آئے تھے، اور انہوں ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک دلیر لیڈر ہیں اور پاکستان کو عظیم قوم بنانے کے مشن پر ہیں اور دوسری طرف پیسے کی سیاست کرنے والے افراد ہیں، لیکن فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی اور پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔اسدعمر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…