منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہنستے ہنستے بے ہوش ہوجانے والی خاتون

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیفلڈ(نیوزڈیسک ) ٹریسی ہیئرنگ کی عمر 44 سال ہے اور وہ مزاحیہ فلمیں اور جذباتی پروگرام نہیں دیکھتیں کیونکہ ہنسی، غمی اور غصے کی کیفیات میں ان کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں جس کے باعث وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں۔ٹریسی کو کیٹاپلیکسی کا مرض لاحق ہے اور انہوں نے 2003 سے اب تک کوئی کامیڈی فلم نہیں دیکھی ہے۔ اس مرض میں جذبات کی شدت سے ان کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ زور سے ہنستے ہوئے ان کی گردن کمزور پڑنے لگتی ہے اور ہاتھ پاں پر کنٹرول ختم ہوجاتا ہے اور ان دھڑ دائیں طرف سے کچھ دیر کے لیے ناکارہ ہوجاتا ہے اور کئی دفعہ وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں اور یہ واقعہ سال میں ایک دو مرتبہ لازمی ہوتا ہے۔ دوستوں کی محفل میں بھی وہ لوگوں سے لطیفے سنانے سے منع کرتی ہیں۔کیٹاپلیکسی کا پہلا دورہ انہیں 32 سال کی عمر میں پڑا تھا اور تمام احتیاط کے باوجود بھی وہ کبھی کبھی اس کیفیت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اس مرض میں وقتی دورے کے دوران ان کا جبڑا لٹک جاتا ہے، پاں ڈگمگاتے ہیں، سر ڈھلک جاتا ہے اور بے ہوشی طاری ہوجاتی ہے اور یہ کیفیت چند سیکنڈوں سے کئی منٹوں تک رہتی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…