اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،ان ملازمین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا، اہم اعلان بھی کر دیا گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے یکم مارچ 2021 سے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کی طرف سے جاری دفتری یادداشت کے مطابق 25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس

کا اطلاق ان ملازمین پر نہیں ہو گا جو پہلے سے اضافی الائونس یا بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد مساوی یا اس سے زیادہ الائونس لے رہے ہیں۔ 25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس 2017 کی بنیادی تنخواہ کے سکیل کے مطابق ہو گا۔یادداشت کے مطابق الائونس کا اطلاق گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے تمام سرکاری ملازمین بشمول وفاقی سیکرٹریٹ اور ملحقہ محکموں پر ہو گا۔ یادداشت کے مطابق 58 اداروں اور محکموں کے ملازمین پر اس الائونس کا اطلاق نہیں ہو گا کیونکہ وہ پہلے سے ہی اضافی الائونس یا بنیادی تنخواہ کے برابر اور اس سے زیادہ الائونس حاصل کر رہے ہیں۔ایک اور آفس میمورنڈم کے ذریعے تخفیف تفاوت الائونس کے اطلاق سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشنز وزارت خزانہ کی قیادت میں کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشنز فنانس ڈویزن، ڈپٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل، ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویزنوں میں جوائنٹ سیکرٹریز کے عہدے کا افسر شامل ہو گا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری (آر آئی)وزارت خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…