پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی آئی کے وزرا ءنے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی ہے اور ساتھ ہی استفسار کیا ہےکہ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالاہے؟وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو
شرم آنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ میں اور میرے منتخب 9 سینیٹرز کے پی کے نمائندے ہیں،ہم صوبے کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے خدشے کا اندازہ پہلے سے تھا،ویڈیو نے سب کچھ واضح کیا ہے،پیسے کے زریعے اسلام اباد کی سیٹ. اپوزیشن جیت چکے ہیں،عمران خان بار بار اس خدشے کی تاکید کررہے تھے،ان کی کوشش یہی ہے کہ پرانا چور ڈاکو والا نظام واپس آ جائے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،جو جیتے ہیں ان کے کردار کے بارے میں سب کو پتہ ہے،یوسف رضا گیلانی نے کیا کیا نہیں کیا،عمران خان ہی اس ملک کو ان لٹیروں سے آزاد کرا سکتے ہیں،یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے جو عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں،اسلام اباد کی جیت اس ویڈو کی تائید ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پورے پینل کو جتوایا،یہاں ہمیں امید سے زیادہ ووٹ ملے، جو لوگ بغلیں بجا رہا ہے ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،عمران خان کا ایمان مضبوط ہے،اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے شبلی فراز کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیا



















































