اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات، اسلام آباد کی خواتین کی نشست پر کونسی پارٹی بازی لے گئی

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کو بڑا دھچکا،پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 5ووٹوں کی برتری سے حکومتی اتحاد کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دیدی ، سابق وزیراعظم کو 169، حفیظ شیخ کو 164ووٹ ملے،7ووٹ مسترد ہوگئے جبکہ خواتین کی نشست پر حکومتی امیدوار فوزیہ ارشد 174 ووٹ حاصل کرکے

کامیاب قرارپائی ہیں ، پی ڈی ایم کی امیدوار فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لیے۔ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، اب کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے مطابق سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ۔ ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں ۔ انکے مدمقابل حکومتی اتحاد کے حفیظ شیخ نے 164 ووٹ لیے۔7 ووٹ مسترد ہوئے۔ اسی طرح خواتین کی نشست پر فوزیہ ارشد کامیاب، 174 ووٹ حاصل کیے۔جبکہ پی ڈی ایم کی امیدوار فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لیے۔ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…