ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات ، وزیر مملکت شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہو گیا ۔وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے جس کے باعث ووٹوں کی گنتی کے دوران ان کا ووٹ ضائع ہوگیا۔

بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔وزیر مملکت نے اپنی درخواست میں کہا کہ جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے اور آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا تھا تاہم انہیں بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…