اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان اور امریکی موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے موقف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ پاکستان اور
سعودی عرب کے تعلقات کا تقاضا ہے کہ بغیر کسی شرط کے ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جوبائیڈن کے سعودی قیادت پر الزامات اور دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کی جانب سے مسلم ممالک پر از خود الزامات اور خود ہی فیصلہ کرنے کی روایات پرانی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حجاز مقدس کے تحفظ کے لئے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔