جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت عروج پر ،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ آڈیو بھی سامنے آگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی تحریک انصاف کے 4 اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی اے آرو ائی کے مطابق سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت عروج پر ہے، اب ایک آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں علی حیدر گیلانی نے ٹیلی فون پر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی بات کروائی۔تہلکہ خیز آڈیو سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے لیے ووٹ مانگ رہی ہے یا خرید رہی ہے۔ آڈیو میں ناصر حسین شاہ تحریک انصاف کے سندھ کے ایک صوبائی پی ٹی آئی رکن سے بات کر رہے ہیں، ناصر شاہ کہہ رہے ہیں بھائیوں کے جتنے بھی کام ہیں سب میرے ذمے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر علی گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں سابق وزیر اعظم کے بیٹے ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بیٹے علی حیدر گیلانی متحرک ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں مبینہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔ ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے تاہم ایک نجی ٹی وی کے مطابق رکن اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف ہے ۔ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں ہورہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کس حکومتی رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سابق وزیر اعظم و سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ اراکین قومی اسمبلی سے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی اور ان سے کئی بار مل چکا ہوں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں نظر آنے والی رکن قومی اسمبلی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ میرے دوست ہیں، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ ہم یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں اور عبدالحفیظ شیخ، جن سے ہماری آج تک کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی، انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پھر انہوں نے پوچھا کہ اگر ہماری جماعت ہم پر شک کرے اور ہمارا ووٹ ہاتھ میں لینا چاہے تو ہم کیا کریں، میں نے انہیں بتایا کہ اگر آپ کو نشان لگا ہوا بیلٹ پیپر دیں تو آپ یوسف رضا گیلانی پر نمبر لگائیں اور ووٹ فولڈ کرکے بیلٹ باکس میں ڈال دیں جس سے ووٹ ضائع ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی، میں ان ایم این ایز سے کئی بار ملاقات کر چکا ہوں جو میرا حق ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے اور ایک بار نہیں سو بار ووٹ مانگوں گا، ہم ضمیر کا ووٹ مانگتے ہیں اور کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، انہوں نے اراکین قومی اسمبلی کو 50، 50 کروڑ روپے فنڈز دیے، کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ووٹ کسی بھی رکن کا بنیادی حق ہے، جو اراکین پیپلز پارٹی کو اپنے ضمیر کا ووٹ دینا چاہتے ہیں آج سب نے دیکھا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، یہ پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ وہ اپنے اراکین کو جانور سمجھتی ہے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے سید علی گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ سید علی رضا گیلانی ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔قبل ازیں وفاقی وزراء فواد چوہدری ،شہباز گل و دیگر نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دیا جائے ۔



کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…