ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

علی حیدر گیلانی کی ووٹ کی خریدنے کی ویڈیو ، یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانے کیلئے کوششیں ، ویڈیو پر حکومت کا شدید ردعمل آگیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایکشن لے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ جس دن وہ میدان میں آئیں گے یہ تمام چور اکٹھے ہوجائیں گے کیونکہ یہ لوگ ایک ہی سکے کے

دو رخ ہیں، پھر تاریخ نے دیکھا کہ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والوں نے مل کر عمران خان کی حکومت تباہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ایک سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا خرید و فروخت کر رہا ہے اور رکن اسمبلی کو بتا رہا ہے کہ آپ نے یا ہمیں ووٹ دینا ہے یا ووٹ ضائع کرنا ہے اور ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا رہا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ان خاندانوں کا ہر چھوٹا بڑا شخص اس کام میں باہر ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ مافیا ہے جس سے ان اراکین اسمبلی کی جانوں کو خطرہ ہے، سندھ میں آج جو کچھ ہوا وہ بھی سب نے دیکھا، ایک رکن سندھ اسمبلی کی ویڈیو میں جو پس منظر تھا وہی پس منظر آج ٹوئٹر پر گردش کرنے والی تصاویر میں بھی نظر آیا جس میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بیٹھی نظر آرہی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان اراکین کو کون اغوا کرکے لے کر گیا ہے اور ویڈیوز کہاں بنائی گئیں۔شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے جو گْل کھلایا ہے اور کرپشن کی ویڈیو سامنے آئی ہے اس سے عمران خان کی یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ مافیا سینیٹ انتخابات صاف و شفاف نہیں ہونے دے گی۔سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے واضح احکامات دئیے کہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اور اس لوٹ مار کو روکا جائے لیکن بدقسمتی سے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس کے لیے بہت وقت درکار ہے اور ابھی یہ نہیں کیا جاسکتا، حالانکہ وہاں پیش ہونے والے حکومتی وفد نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم چند گھنٹوں میں انہیں تمام سہولت فراہم کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس طرح عمل نہیں کیا جس طرح کیا جانا چاہیے تھا، اگر فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوتا تو اس چوری چکاری کو روکنے کا بھی کوئی بندوبست ہوتا۔معاون خصوصی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ویڈیو پر فوری ایکشن لے، یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا جائے کیونکہ ویڈیو میں ان کے اپنے بیٹے ووٹ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں، کچھ دیر میں ہمارا وفد الیکشن کمیشن پہنچے گا اور سابق وزیر اعظم کو نااہل کرنے اور فوری ایسے انتظامات کا مطالبہ کرے گا جن سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تمام معاملے پر شدید تحفظات ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ س مافیا کو نکیل ڈالی جائے، ہم الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، یوسف رضا گیلانی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے کیونکہ وہ اخلاقی اٹھارٹی کھو چکے ہیں، ان کے بیٹے کو بلا کر پوچھا جائے کہ انہوں نے کس کی ایما پر یہ سودے بازی ہے، سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور سپریم کورٹ کی رائے پر مکمل عمل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…