اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ارکان کو پیسوں کی آفر ز کن دو بڑی پارٹیوں نے کیں ؟ حیران کن دعویٰ

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے دعویٰ میں کہا ہے کہ پی پی اور اے این پی نے تحریک انصاف کے ارکان کو پیسوں کو آفرز کیں ہیں ،جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سےاس آفر مسترد کیا گیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اپنی قیادت کو اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب سینئرپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کون لے دے کر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھاکہ2018ء مجھے اور ہمارے ڈپٹی اسپیکر کو دس کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن اللہ کے حکم سے ہم پیسوں کے آگے نہیں جھکے، میرے گھر میں این جی او سے ایک خاتون آئی تھی انہوں پیسوں کی پیشکش کی تھی جبکہ وہی خاتون ہمارے ڈپٹی اسپیکر کے پاس بھی گئیں لیکن اللہ پاک کا شکر ہے ہم پیسوں کے آگے نہیں جھکے اور صاف انکار کر دیا تھا ۔ دوسری جانب سال 2018میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق بھی ویڈیو بھی سامنے آئی، 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریداگیا۔ سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریدا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…