جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خاتون اول بشریٰ عمران اچانک پناہ گاہ پہنچ گئیں

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) خاتون اول بشریٰ عمران نے رات مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ فرح خان بھی ہمراہ تھیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔خاتون اول بشریٰ عمران نے

کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔پناہ گاہ میں مقیم افراد نے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے اور یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔ پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی۔انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی۔خاتون اول بشریٰ عمران سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے۔ پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے۔ پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…