اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پیسے دے کر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دوں گا ، پی ٹی آئی اہم رہنما نے دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ پیسوں سے ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں، اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔کریم بخش گبول نے کہا کہ ہماری حکومت سندھ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جن سے متعلق یہ سننے میں آرہا ہے کہ انھوں نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے،میں ایسے لوگوں کو کبھی ووٹ نہیں دوں گا جو پیسے دے کر سینیٹ انتخابات میں آئے ہیں۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دے سکتا، کیونکہ مجھے آئین پاکستان نے یہ حق دیا ہے کہ جو پیسے دے کر ٹکٹ لے کر آتے ہیں میں انھیں ووٹ نہیں دوں۔کریم بخش گبول نے کہاکہ میں جن سے مطمئن ہوں گا انھیں ووٹ دوں گا۔‎



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…