اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

تمام اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی۔ تمام اراکین صوبائی اسمبلی سینٹ انتخابات کے بعد گورنرہاوس آسکتے ہیں۔ 4 مارچ کے بعد اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائیگا۔ دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرما ن کی زیرصدارت ملکی

قیمتی پتھروں کو عالمی دنیا میں پہچان دلوانے اور جیم سٹون انڈسٹری کی ترقی کیلئے صوبے میں جیم سٹون لیبارٹری اور ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے قیام سے متعلق پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ محکمہ معدنیات کے پاس پہلے سے موجود 32کنال اراضی کو جیم سٹون لیبارٹری کے قیام کیلئے استعمال میں لایاجائیگا، جس کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ اجلاس سے لی جائیگی۔ IBLکے تعاون سے عالمی شہرت کے حامل بیلجیم کا ادارہ HRD خیبرپختونخوا میں صوبے کے قیمتی پتھروں کو عالمی سطح پر سرٹیفائیڈبنانے، کٹنگ، پالشنگ اورتربیت کیلئے لیبارٹری قائم کررہاہے جس سے نہ صرف صوبے کے قیمتی پتھروں کو عالمی سطح پر شناخت مل جائیگی بلکہ جیم سٹون انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرسکے گی۔ HRD کی جانب سے جیم سٹون لیبارٹری کے قیام میں جدید مشینری کی فراہمی سمیت بیلجیم سے مایہ ناز ٹرینرزکٹنگ اورپالشنگ کیلئے مقامی لوگوں کو تربیت دیں گے، جبکہ جیولری میں استعمال ہونیوالے قیمتی پتھر وں کوبھی عالمی معیارکے سرٹیفیکٹس دئیے جائیں گے، HRD سے سرٹیفیکیٹشن کے بعد صوبہ کے قیمتی پتھر گلوبل ڈائمنڈ کلب میں بھی پہچان حاصل کر لیں گے، اجلاس کو بتایاگیاکہ ہمارا پڑوسی ملک بھارت قیمتی

پتھروں کی 80ارب ڈالرکی ایکسپورٹ کرتاہے جبکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی جیم سٹون کی استعداد انتہائی کم ہے کیونکہ دنیامیں قیمتی پتھروں کی استعداد کے حامل ممالک میں پاکستان اولین فہرست میں ہے اور برازیل واحد ملک ہے جوقیمتی پتھروں کی مدمیں پاکستان کے مقابلے میں ہے۔گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ بدقسمتی

سے ماضی میں جیم سٹون انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے اوریہ شعبہ اپنی انتہائی استعداد کے باوجود ملکی معیشت میں کردار ادا نہیں کرسکا۔ہم اپنے قیمتی پتھروں کو اونے پونے داموں بیچنے کے بجائے جیم سٹون لیبارٹری کے ذریعے ان کو عالمی پہچان دیں گے جس سے یہ اپنے حقیقی مالیت کے مطابق دنیامیں پہچانے

جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ انڈسٹری، محکمہ معدنیات اور جیمز اینڈجیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ کوہدایت کی کہ وہ اس لیبارٹری کے قیام کیلئے مشترکہ قابل عمل اقدامات اٹھائیں تاکہ متعلقہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ پیش نہ آسکے۔ہم سب کا واحد مقصد جیم سٹون انڈسٹری کی ترقی اور HRD کی جانب سے لیبارٹری کے

قیام کو کامیاب بناناہے۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمدادریس خان، سیکرٹری محکمہ معدنیات نذرحسین شاہ، سیکرٹری محکمہ انڈسٹری جاویدمروت، ڈائریکٹرجیمز اینڈجیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ نویدسعود، منیجنگ ڈائریکٹر گروپIBL سید ندیم احمد کے علاوہ دیگرمتعلقہ کے حکام شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…