اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نے عبدالحفیظ شیخ کی سینٹ الیکشن میں حمایت کا اعلان کردیا، حیران کن انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن جہانگیر ترین کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں عبدالحفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے عبدالحفیظ شیخ کے لیے حمایت مانگنے کے لئے حکومتی و اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی بول کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے ک

جہانگیر ترین ن لیگ کے ناراض ارکان سے بھی تعلقات کی بناء پر عبدالحفیظ شیخ کی حمایت مانگے گے۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں جیت کا مشن تیزی کیساتھ مکمل ہونے لگا ۔ تفسیلات کے وزیراعظم عمران خان قریبی ساتھی و رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو سونپ دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے شروع تیز کر دیے ہیں ، جبکہ خرم لغاری مان گئے جبکہ دیگر ناراض اراکین کو مناننے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے ناراض ارکان اسمبلی کو منانا جہانگیر ترین کا پہلا مشن ہے ، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد جہانگیر ترین دیگر ارکان اسمبلی کو بھی رام کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…