اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نہار منہ بھیگے ہوئے بادام کھانے کے بے شمارفوائد ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بادام میں منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ اس کے مثبت فوائد کی بڑی وجہ ہیں۔ لیکن بادام کی یہی تمام افادیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہےکہ جب آپ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کو صبح نہار منہ اٹھ کر کھائیں۔ پانی میں بھیگے بادام فوری ہاضمہ کرتے ہیں۔ یہ دل کی شریانوں کی سوجن میں کمی کا باعث بنتے ہیں

بادام میں موجود میگنیز، آئرن اور کاپر کی وجہ سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔ یہ نزلہ زکام کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ بادام میں موجود میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ان میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔ اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور صبح سب سے پہلے کھانا دل کو زندہ رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ بادام میں شامل فائبر، چکنائی اور پروٹین جسمانی کیلوریز کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور بھیگے ہوئے بادام کیونکہ جراثیم سے پاک ہواگرچہ بادام چھوٹی شئے ہے لیکن اس میں صحت کا بھرپور خزانہ بھرا ہوا ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ دماغی صحت بہتر ہوتی ۔ اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔ماہرین خوراک ہمیشہ ہی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر اسے پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔بھیگے ہوئے بادام کئی وجوہ کی بنا پر بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ بادم کے چھلکے میں جو ٹینن ہوتا ہے اس سے غذائیت کم ہوجاتی ہے جب آپ اسے بھگوتے ہیں چھلکا اتر جاتا ہے اور آپ کو بھرپور غذا ئیت فراہم ہوتی ہے۔ یوں نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ، وزن کم ہوتا ہے ، دل صحت مندرہتا ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹ کا اچھاذریعہ ہوتا ہے۔کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ کسی قسم کا ٹیومر نہیں بنتا ۔ بلڈ گلوکوز کی سطح کم اور بہتر ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ اس میں موجود کیلوریز کی وجہ سے بادام کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن آپ کے جسم کو جس قسم کے تیل کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی فراہم کرتا ہے ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…