اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سازش کے تحت ملکی معیشت تباہ کر دی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو یہودی ایجنٹ قرار دے دیا

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

سکھر(آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہوددی ایجنٹ عمران خان نے اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سازش کے تحت ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، عوام پر مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کو مسلط کر دیا گیا ہے، ملک کو غیر مستحکم اور عالمی استعماری قوتوں کے حوالے

کرنے کی راہ ہموار کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے ان سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کی بقاء، سلامتی و خودمختاری کے تحفظ اور موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم نے 26مارچ کو اسلام آباد کی طرف تاریخی لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے عوام کو اس کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں علامہ راشد محمود سومرو، آغا سید ایوب شاہ، مفتی سعود افضل ہالیجوی، ترجمان مولانا عبدالحق مہر سے گفتگو کے دوران کیا، سکھر سے ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تحریک صرف ملکی بقاء و سلامتی اور آزادی تحفظ کیلئے ہے، ملک کی سیاسی تاریخ اور تقدیر بدل دیگا ہم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے، معیشت کو تباہ کرنے اور ملکی بقاء کو خطرات میں ڈالنے والوں کو اقتدار سے الگ کر کے عوام کے کٹہرے میں لا کھڑا کردینگے انہوں نے مزید کہا کہ چور چور کا شور کرنے والے اب خود پکڑے جا چکے ہیں عمران خان نے نیب کے زریعے لوگوں کو خوفزدہ کر کے اپوزیشن رہنماؤں کا جیل میں ڈال کر ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ گیدڑ کبھی شیر نہیں بن سکتا ہم نے پہلے حکمرانوں کی گیدر بھبکیوں کی پرواہ کی نا اب کرینگے پیلے دریا لیکر اسلام آباد گئے اب

عوامی سمندر لیکر جائینگے پچھلی مرتبہ شدید قسم کی رکاوٹیں ڈالنے اور دھمکیاں دینے والے حکمران اس مرتبہ پہلے ہی ہاتھ اٹھا کر شکست تسلیم کر چکے ہیں دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے 6اور 7مارچ کو جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کا دوروزہ اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں لانگ مارچ

کو کامیاب بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے جائینگے، ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے مطابق اس اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کرینگے جبکہ اجلاس میں مرکز اور صوبائی قائدین سمیت ملک بھر سے اراکین اور سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندگان شریک ہونگے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…