ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

حمزہ شہباز کی بیٹی والد کو دیکھ کررو پڑیں 

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد کہا کہ انشاءاللّہ! ظالم کا یومِ حساب بہت جلد آئے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جب حمزہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور اُن کی دو سالہ بیٹی والد کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اُٹھی۔اُنہوں نے لکھا کہ حمزہ شہباز کی دو سالہ بیٹی اپنے والد کو

دیکھ کر جہاں خوش ہوئی تو وہیں اس خوف سے رو پڑیں کہ کہیں اُن کے والد دوبارہ اُن سے دور نہ چلے جائیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کو ایک سال 8 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاری کئے تھے۔ جبکہ ان کی رہائی کے سلسلے میں لاہور کی احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکوں کا جائزہ لینے کے بعد رہائی کی روب کار ہفتے کی دوپہر ایک بجے جاری کی جسے حمزہ شہباز کے وکلاء لے کر فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل پہنچے، بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے مرکزی دروازے کے باہر کھڑے ہو کر اپنے کزن اور پارٹی رہنما حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔ جیل سے باہر نکلتے ہی حمزہ شہباز نے اپنی کزن مریم نواز کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہیں دست شفقت دی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی، پارٹی رہنما اور پارٹی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے قائد حمزہ شہباز کا خیر مقدم کرنے کے لئے پارٹی کارکنان ہفتے کی صبح ہی سے کوٹ لکھپت جیل پہنچنا شروع ہوگئے تھے جبکہ حمزہ شہباز کی رہائی تک کارکنان شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ حمزہ شہباز ضمانت پر رہائی کے بعد جیسے ہی کوٹ لکھپت جیل کے مرکزی دروازے سے باہر آئے تو وہاں پر پہلے سے موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے شیر آیا، شیر آیا کے نعرے بلند کرنا شروع کردیئے جبکہ حمزہ شہباز پارٹی کارکنوں کے نعرے کا ہاتھ ہلا ہلا کر جواب دیتے رہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے جیل کے باہر حمزہ شہباز کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک استقبالیہ کیمپ بھی بنا رکھا تھا۔جیل کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کی وجہ سے پولیس نے کارکنوں کی بڑی تعداد کو کچہ جیل روڈ پر روکے رکھا۔ حمزہ شہباز کا قافلہ جیسے کچہ جیل روڈ پہنچا تو کارکن اپنے قائد کا خیر مقدم کرتے ہوئے قافلے میں شامل ہوتے رہے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ حمزہ شہباز کارکنوں کی استقبالیہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مریم نواز کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل سے اپنے گھر پہنچے جبکہ ریلی کے تمام راستوں پر (ن) لیگی کارکنوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے جگہ جگہ حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔ (ن) لیگی کارکن ان پر پھولوںکی پتیاں پھینکتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…