خود کو گولی مارنا جنید کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے، ڈاکٹر ماہا شاہ ان نشہ آور چیزوں کی عادی تھی، چالان میں تہلکہ خیز انکشاف

27  فروری‬‮  2021

کراچی (آن لائن) ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس کے چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کوکین اور دیگر نشہ آور چیزیں استعمال کرنے کی عادی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں حتمی چالان منظور کرتے ہوئے

ڈی جے ساوتھ کو بھیج دیا۔چالان میں جنید، سید وقاص، تابش یاسین، سعد ناصر کو ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا پہلے ہی پیغام دے چکی تھی کہ جنید کی وجہ ہی میری موت ہو گی، ڈاکٹر ماہا نے دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مارنا جنید کے ساتھ رہنے سے بہتر سمجھا۔چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کوکین اور دیگر نشہ آور چیزیں استعمال کرنے کی عادی تھیں۔ڈاکٹر ماہا کی سی ڈی آر سے ثابت ہوا کہ وہ منشیات فروش گروہ سے رابطے میں تھیں۔چالان کے متن کے مطابق ملزم جنید اور وقاص کو ڈی این اے کے نمونے لینے کیلئے 5 نوٹس دیئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ دورانِ تفتیش جنید انکشاف کر چکا ہے کہ ڈاکٹر ماہا سے اس کی گہری دوستی تھی۔چالان کے مطابق ملزمان ڈے این اے ٹیسٹ کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملزمان ثبوتِ جرم اور شواہد غائب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…