پاکستان نے برطانیہ سمیت 8 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

27  فروری‬‮  2021

کراچی (آن لائن ) پاکستان نے برطانیہ سمیت 8 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز

میں چودہ مارچ تک توسیع کردی گئی ہے،ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان صابر نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے، کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئر لینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈ، بوٹسوانا اور زیمبیا شامل ہیں۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے، سی کیٹیگری مسافروں کے لیے کرونا نگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چائنہ، سعودی عرب اور قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں، کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل ہیں، کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…