بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سرپرائز ڈے مبارک، پاکستانیوں کے فنٹاسٹک چائے پر مزاحیہ تبصرے

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)2019 میں بالاکوٹ میں بھارتی دراندازی کی ناکام کوشش اور پھر 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرانے کو 2 سال ہوگئے تاہم پاکستان میں چائے کا ذکر اب بھی ہے،27 فروری، 2019 کو پاک فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے

والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کا پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا تھا۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 سال مکمل ہونے پر اس حوالے سے بننے والی تمام میمز اور مزاحیہ تبصروں کا ذریعہ وہ ویڈیو ہے جو ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد جاری کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پاکستانی فوج کے برتاؤ سے متعلق بتایا تھا او چائے فنٹاسٹک ہے جملہ بھی کہا جو اب بہت مشہور ہوچکا ہے۔حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔انہوں نے کہاکہ بھارت جا کر اپنا بیان نہیں بدلوں گا، چاہتا ہوں ہماری آرمی بھی ہم سے ایسا ہی برتاؤ کرے تاہم بھارتی پائلٹ نے مشن سے متعلق سوال کا جواب دینے سے معذرت کی تھی۔گرفتار بھارتی پائلٹ کی میڈیا کو جاری کی جانے والی ویڈیو میں ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھا اور

جب ان سے چائے سے متعلق پوچھا گیا تو ابھی نندن نے جواب دیا تھا کہ چائے فنٹاسٹک ہے، شکریہ،گرفتار بھارتی پائلٹ کے اس جملے پر پاکستان میں میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اب بھی جاری ہے۔گلوکار فخر عالم نے ٹوئٹ کی کہ سرپرائز ڈے مبارک، کوئی اور بھی پاکستانی مہمان نوازی یا چائے کے فنٹاسٹک کپ کے انتظار میں

ہے تو برائے کرم آئیں۔حسن نامی صارف نے لکھا کہ یہاں پاوری ہورہی ہے،کچھ صارفین نے چائے کے مہنگے کپ سے متعلق دوبارہ تبصرے کیے۔پارس نامی صارف نے لکھا کہ دنیا میں چائے کا مہنگا ترین کپ جو بھارتی پائلٹ کو پیش کیا گیا تھا جس کی قیمت مگ-21 ہے۔آیت نامی صارف نے کہا کہ بھارت کو سرپرائز ڈے بہت

مبارک ہو،علاوہ ازیں لوگوں نے ‘دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی’ بھی شروع کی اور اپنی اور سیلیبریٹیز کی چائے پینے کی تصاویر شیئر کیں۔عمران عزیز نامی صارف نے لکھا کہ کینیڈا سے دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی مبارک، یہاں تک کہ جسٹن ٹروڈو کا بھی خیال ہے کہ چائے فنٹاسٹک ہے۔کرن نامی صارف نے لکھا کہ ویرات

کوہلی بھی دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی کا حصہ ہیں۔مہر عدنان نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ چائے کیسے تھی؟ٹوئٹر صارفین نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق بھی تبصرے کیے۔علی حسن نامی صارف نے لکھا کہ تاریخ کے عظیم پائلٹس کو خراج تحسین،، مگ-21 کی قیمت= ایک کپ فنٹاسٹک چائے۔سعدیہ نامی صارف نے پاکستانیوں میں تخلیقی صلاحیتیں سامنے لانے پر ابھی نندن کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…