اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

حکومت نے افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار کر لی

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

مکوآنہ  (این این آئی )حکومت نے افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار کر لی، اب ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسران کو بھی گاڑیاں ملیں گی۔نئی پالیسی کے تحت اب گریڈ بیس کے او ایس ڈی افسر کو گاڑی دی جائے گی، محکمہ کے سیکرٹری کو دو گاڑیاں ملیں گی،

سیکرٹریز کو ایک گاڑی دفتری استعمال اور ایک ٹور کے لئے دی جائے گی ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کو بھی ایک ہزار سی سی گاڑی ملے گی، سیکشن آفیسر کو اضافی ہونے کی صورت میں گاڑی دی جائے گی، اگر پول میں گاڑی نہیں ہوگی تو سیکشن آفیسر کو گاڑی نہیں ملے گی،  محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پالیسی منظوری کے لئے ارسال کر دی۔دوسری جانب محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ ہول میں گاڑیاں ختم ہو گئیں، محکمہ ہاؤسنگ اور محکمہ ٹورازم نے نئی گاڑیاں مانگ رکھی ہیں، نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی سے پول میں گاڑیوں کی شدید کمی ہے، جو گاڑیاں موجود ہیں وہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسران میں تقسیم کر رکھی ہیں، پارلیمانی سیکرٹریز کے پاس 2004 ماڈل کی پرانی گاڑیاں ہیں، محکمہ ایس ای ڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو گاڑیوں کی کمی سے آگاہ کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…