منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

این اے 75، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو 2 پٹیشنز کے ذریعے چیلنج کرنے کا فیصلہ، حکومت نے حکمت عملی طے کر لی

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کو این اے 75 میں دوبارہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بیرسٹر علی ظفر نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق،

علی ظفر ایڈووکیٹ اور این اے 75سے امیدوار علی اسجد ملہی نے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر نے وزیر اعظم کو اس حوالے سے قانونی مشاورت دی، علی ظفر کی رائے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں دو پٹیشنز کے ذریعے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کوبریف کیا گیا جس کے بعد انہوں نے نے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دی گئی، تحریک انصاف عدالت میں 2 پٹیشنز دائر کرے گی، ایک پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا، دوسری پٹیشن میں افسران کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔ملاقات کے بعد علی اسجد ملہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ساری صورت حال رکھ دی ہے، وزیر اعظم نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کی منظوری دیدی، پیر کے روز الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے جس سے ہر سال ملک کو 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی اور آئندہ دس سالوں میں 3 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو

گا، والٹن ایئرپورٹ کوڈی نوٹیفائی کیاجائیگا۔جمعہ کے روز لاہور میں گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے میں خوشی ہورہی ہے ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو اس سے سوچنے کے لیے پرانی سوچ سے ہٹ کر کچھ کرنا ہوتا ہے دس سالوں میں جتنے قرضے چڑھے اور معاشی بد انتظامی ہوئی اس کی وجہ سے مالی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ

بڑھ گیا تھا اس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، یہ ہمیں وراثت میں ملے تھے ہم نے اپنی آمدنی بڑھانی ہے اور اپنے خرچ کو کم کرنا ہے، آمدنی نہیں بڑھی تو نہ ہم اپنے خرچ پورے کرسکتے ہیں اور نہ ہی قرضوں کی قسطیں ادا کرسکتے ہیں ہمیں پاکستان کی دولت کو بڑھانا ہے تاکہ ہم قرضے واپس کرنے کی قوت حاصل کرسکیں گرین بزنس ڈسٹرکٹ آمدنی کو بڑھانے میں مدد دے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…