بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام ہو گیا

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا،رواں سال جون تک ہم انشاء اللہ باقی تین پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے ایف اے ٹی ایف اور سیز فائر معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ اللہ کے فضل سے بھارت کوناکامی ہوئی،

بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا،ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کاوشیں کیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری کاوشیں اس بات کی غمازی کر رہی ہیں کہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کیخلاف سنجیدہ ہے ،وہ خود اس بات کے معترف ہیں کہ پاکستان نے27میں سے24پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کرلیاہے،رواں سال جون تک ہم انشاء اللہ باقی تین پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے یہ اقدامات صرف ایف اے ٹی ایف کیلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں ،ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ،بھارت، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے ،بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناکامی ہوئی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی ایم او کا رابطہ، اور سیز فائر معاہدے کی پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے ،بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاتی رہیں – 2008 کے بعد ان کی شرح میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدیکی خلاف ورزی سے لاین آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم کشمیری بری طرح متاثرہوئے ،بھارت کی جانب سیاندھادھندفائرنگ کی جاتی رہی ،یہ پیشرفت خوش آئندہ ہے،اس سے لوگوں کوتحفظ ملے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ معاملات میں بگاڑ بھارت کی جانب سیپیدا کیا جاتا رہا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انکار نہیں کر سکتا ، وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ بھارت سرکار نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی مگر انہیں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی ہوئی ،پاکستان پہلے دن سے کہہ رہاہے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی ممکنہ راستہ ہیں ۔ انہوںنین کہاکہ امریکن پاکستان پبلک افیرز کمیٹی نے اپنی قرارداد میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوموں کی دادرسی کیلئے ان کی آواز بنے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…