پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے ایسے اسکینڈل سامنے آئیں گے کہ ن لیگ بھی شرمائے گی، سینئر صحافی نے حیران کن دعویٰ کر دیا ‎

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ایسے ایسے سکینڈل سامنے آئیں گے کہ جنہیں دیکھ کر مسلم لیگ ن والے بھی شرما جائیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی رہنما ۔

خواہ اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔ مجھے تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے نے بتایا کہ پنجاب کی بیورو کریسی ہمارے ساتھ جو کر رہی ہے وہ تو کبھی نواز شریف کیساتھ نہیں ہوا ۔یہاں اگر کسی کیخلاف احتساب ہوتا تو آج ہم ریکوری کی خبریں کررہے ہوتے ۔ گزشتہ روز سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا ناممکن ہے ،وہ بھی ایسی صورتحال میں جب مہنگائی کا جن عروج پر ہے اور حکومت کوئی بہت بہتر کام نہیں کر سکی، اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ 14 میں سے 6 لوگوں نے بہت بڑا بیگ لے لیا ہے ۔ 14 لوگوں کا مطلب ہے کہ اگر یہ لوگ واقعی وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہیں اور ناراضگی کی وجہ سے یہ لوگ پی ڈی ایم چلے گئے تو عدم اعتماد کی تحریک بھی آ سکتی ہے لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ بھی نہیں ہونے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…