پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

میری والدہ پر تشدد کرنے تمہاری جرات کیسے ہوئی بیٹے نے ماں پر تشدد کرنے پر بیوی کو گرفتار کرادیا

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی بہو کو گرفتار کرلیاہے ، خاتون کے خلاف اس کے شوہر نے مقدمہ درج کرایا تھا ، شوہر کا کہناتھاکہ اس کی اہلیہ اس کی ماں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور انھیں قتل کرناچاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک فائیو کے رہائشی غلام علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں کو اس کی اہلیہ تشدد کا نشانہ بناتی ہے جس کی اس کے پاس ویڈیو بھی موجود ہے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ غلام علی کی مدعیت میں الزام نمبر 148/2021 بجرم دفعہ 506-بی ، 504 اور دیگر دفعات کے تحت اس کی اہلیہ افشاں کے خلاف درج کرلیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہے جس کی 70 سالہ بیوہ ماں اکثر بیمار رہتی ہے، جس کی دیکھ بھال کے لیے اس نے ماسی رکھی ہوئی ہے ، شام کو جب وہ واپس آیا تو اس کی ماں کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ، اہلیہ سے معلوم کیا تو اس نے کہا کہ بیماری کے باعث گرگئی تھیں جس سے انھیں چوٹیں آئی ہیں ، ماسی سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ آپ کی بیوی نے ماں پر تشدد کیا ہے اور انھیں چھری سے قتل کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملزمہ افشاں کو اپنی ساس پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…