پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

سینٹ انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گیا

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کوٹلی سے مسلم لیگ نواز کے سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی اور مرکزی رہنما ملک یوسف ایڈووکیٹ کا نون لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اظہارِ اعتماد کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ،اس سے قبل ہجیرہ سے مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش نے آلِ شریف سے اپنی سیاسی راہیں جدا کیں ۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی موجود تھے آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی بورڈ کے اراکین راجہ منصور اور قیوم نیازی سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ سابق رہنما مسلم نواز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور اہلِ کشمیر کیلئے انکے ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اپنے دورِ اقتدار میں اہلِ کشمیر کو شریف خاندان کی ظالم مودی سے قربتوں کے علاوہ کچھ میسر نہ آیا۔ ملک یوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ بطور وزیراعظم نواز شریف نے حریت قیادت سے قطع تعلقی کرتے ہوئے مودی کے دوستوں سے روابط بڑھائے، شریف خاندان نے ذاتی کاروبار میں وسعت پر کشمیر و اہلِ کشمیر کے مستقبل کو قربان کیا، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تاریخی انداز میں زندہ کیا ہے۔چیف آرگنائزر تحریک انصاف نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں اہلِ کشمیر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جمع ہوں گے، ملک یوسف ایڈووکیٹ کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں خیر مقدم کرتے ہیں، حقِ خودارادیت کو اہلِ کشمیر کا بنیادی حق سمجھتے اور جدوجہدِ آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 کے احمقانہ اقدام کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ متحرک، جامع اور بھرپور سفارتی مہم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اقوامِ عالم کو مسئلہ کشمیر باور کروانے میں کامیاب رہے، ریاست کے عوام کی بھرپور پشت پناہی سے بھارت اور اسکے مقامی سہولت کاروں کو پسپا کریں گے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ واضح اور فیصلہ کن اکثریت سے اقتدار سنبھالیں گے اور اہلِ کشمیر کی امنگوں کا پاس رکھیں گے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…