پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

شدید اختلافات کے باوجودوفاق نے اہم منصوبے کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرادی

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وفاق نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ میں یقین دلایا ہے کہ کراچی میں گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سے تعاون کیاجائیگا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے

متعلق رپورٹ جمع کروادی۔ سندھ ہائیکورٹ نے جمع کرائی گئی رپورٹ پر درخواست گزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔وفاق کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا، دوسرا فیز مارچ 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔ دوسرے فیز میں نمائش کے بعد والے ٹریک میں سول ورک جاری ہے۔80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی، تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیاہے۔گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا، گیارہ ارب روپے سے تکمیل کو پہنچنے والا منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ 24 کروڑ روپے کی لاگت سے تیارمنصوبہ میں 24 اسٹیشنزبنائے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 برس کے لیے یہ منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا اور سندھ حکومت ہی اس کو چلائے گی۔سپریم کورٹ کو بھی وفاقی حکومت نے یہ بتایا تھا کہ رواں برس گرین لائن بس سروس منصوبہ مکمل فعال کردیا جائے گا۔ عدالت نے درخواست گزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…