کراچی(این این آئی)پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے ملی نغمے کاٹیزر جاری کیا ہے، ٹیزر میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے ملی نغمہ پیش کریگی، ملی نغمہ25 فروری کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں نے جوابی کارروائی میں دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔