منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی پرسکون ترین نوکری لیکن صرف ایک شرط پر۔۔۔

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ دنیا کے شور شرابے سے تنگ ہیں اور کسی پرسکون جگہ رہنا چاہتے ہیں تو یہ نوکری آپ کیلئے بہترین ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ذرا مضبوط دل کے مالک ہوں اور بھوتوں وغیرہ سے گھبراتے نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق آئرش سی میں واقع بارڈسی جزیرے کو ایسے لوگ درکار ہیں جو سردیوں کے دوران اس کی حفاظت کرسکیں۔ یہ جگہ دنیا سے کافی دور واقع ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ 20 ہزار سے زائد بھوتوں کا گھر ہے۔ تاہم ایسا بھی نہیں کہ یہاں کوئی آتا جاتا نہ ہو۔ دو سال بعد نوکری چھوڑنے والے منیجر روڈری ایونز کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے 6 ماہ تو جزیرے پر آنے والے لوگوں اور قائم گھروں کا خیال رکھنا ہوتا ہے لیکن سردیوں کے 6 ماہ صرف مینٹیننس کا کام ہوتا ہے۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اس جزیرے پر انٹرنیٹ موجود ہے اور فارغ وقت فیس بک پر گزارا جاسکتا ہے۔ تاہم ایک اہم شرط یہ ہے کہ نوکری کے خواہشمندوں کو انگلش اور ویلش دونوں زبانیں بولنا آتی ہوں۔ اس نوکری کا اشتہار جزیرے کی ویب سائٹ www.bardsey.org پر دیا گیا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…