پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

مجھے متعدد ساتھی خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، اداکار اظفر رحمان کا انکشاف‎

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔فلم چھلاوہ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹنے والے اظفر رحمان نے ویب شو بائی دی وے میں می ٹو کے بارے میں

خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر می ٹو کی حمایت کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مجھے متعدد ساتھی خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ خواتین ہی درست نہیں ہوتیں، کبھی بھی کسی کو بھی ہراساں کیا جا سکتا ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے۔اظفر رحمان نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی یا کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں یہ عمل درست ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی۔اظفر رحمان نے ماڈلنگ سے اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں یادگار کردار ادا کیے۔انہوں نے پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ مہوش حیات کے مقابل ہم فلمز کی پیشکش چھلاوہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…