اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا اختیار نہیں ۔عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا اختیار نہیں ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب کا ایک مؤقف ہے کہ الیکشن پر کسی کا سوال نہیں ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ یہ پہلی پاکستان کی حکومت ہے کہ ضمنی الیکشن ہورہے ہیں اور کہیں حکومت فورس نہیں کر رہی،ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کیلئے اصلاحات کی بات کی تو سینٹ سے اپوزیشن بھاگ گئی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ن لیگ نے تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے ،ن لیگ نے رات کے ساڑھے تین بجے آر او کو درخواست بھیجی،اب یہ صرف الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پہلے 23 پولنگ اسٹیشن پر اعتراض کیا گیا،ن لیگ نے پورا الیکشن پر اعتراض کر دیا ،ہم پوری تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ این اے 75 کی عوام کے فیصلے کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔