بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موٹر سائیکل اور کار سواروں کیلئے پیٹرول الگ ، الگ مہنگا کرنے کی تجویز ،فی لیٹر پر لیے جانے والے اضافی چارجز بھی بتا دیے گئے

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس پر حکومتی سبسڈی کم کرنے کیلئے عوام پر گیسولین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی، شہریوں سے فی لیٹر پٹرول پر 1 سے2 روپے گیسولین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ کو پروموٹ کرنے کی انوکھی منطق پیش کردی جس میں شہریوں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کی

تجویز دی گئی ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور شہر کی حدود میں پٹرولیم مصنوعات کے نام پر شہریوں سے نیا ٹیکس وصول کرنے کی سفارشات حکومت کو ارسال کردی ہیں، جس میں لاہور شہر میں پٹرول 1 سے 2 روپے تک مہنگا کرکے شہریوں سے گیسولین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیسولین ٹیکس سے ہر وہ شہری جو پٹرول پمپ کا رخ کرے گا، اسے پٹرول 1 سے 2 روپے اضافی قیمت پر ملے گا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یہ ٹیکس لاہور، راولپنڈی اور ملتان شہر میں عائد کرنے کی تجویز دی ہے جس کا مقصد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال پر مائل کرنا اور حکومت کے سبسڈی کی مد میں ہونے والے اخراجات میں کمی کرنا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق حکومت ماس ٹرانزٹ سروسز پر سالانہ 12 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے جس میں صرف اورنج ٹرین پر 8 ارب روپے کی سبسڈی ہے۔ دوسری جانب جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی طرز پر یہ ٹیکس لینے کی ابھی تجویز ہے، ان کی طرف سے پہلے بھی اور اب بھی لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں گیسولین ٹیکسز کے نفاذ کیلئے سفارشات حکومت کو ارسال کی گئی ہیں، ان سفارشات پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عزیر شاہ کا مزید کہنا کہ اس ٹیکس سے وہ سالانہ ایک ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کر کے حکومت کا ماس ٹرانزٹ پر سبسڈی کی مد میں آنے والے اخراجات کا بوجھ ختم کرسکتے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…