کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ نے میٹالرجیکل ٹریننگ سینٹر (ایم ٹی سی)اور پاکستان اسٹیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(پی ایس آئی ٹی)میں کام کرنے والے کاریگروں کی ریگولرائزیشن اور شمولیت کے حوالے سے یکساں پالیسی اختیار کرنے کیلئے
ان کی بھرتیوں کی ابتدائی تاریخوں کو ہی حتمی تاریخ قرار دینے کا سرکلر جاری کردیا ہے ۔اسٹیل مل کے ایڈمن و پرسنل ڈپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایم ٹی سی اور پی ایس آئی ٹی میں کام کرنے والے کاریگروں کی ریگولرائزیشن اور شمولیت کے حوالے سے ابہام دور کرنے کیلئے کیا گیا ہے ،دونوں اداروں میں کام کرنے والے کاریگر مختلف ادوار اور مدت میں بھرتی ہوئے اور اس حوالے سے ان کی ریگولرائزیشن کے سلسلے میں بے پناہ تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا تھا ،سرکلر کے مطابق ابہام دور کرنے کیلئے ان دونوں اداروں میں کام کرنے والے کاریگروں کی بھرتی کی تاریخ ان کی ابتدائی بھرتی کی تاریخوں کو ہی تصور کیا جائیگا تا کہ یکساں پالیسی کے تحت دونوں اداروں کے کاریگروں کے ریگولرائزیشن کے معاملات کو نمٹایا جاسکے ۔