بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا

datetime 22  فروری‬‮  2021 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں مسیحی خاتون سے اسلام تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا جس کو کلمہ طیبہ پڑھا کر عالم دین نے اسلامی نام رکھ دیا،نومسلم خاتون تعلیم اسلامی حاصل کر کے خدمت دین کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سرگود ھا میں مسیحی خاتون نے اسلا می تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا بتایا

گیا ہے کہ ماڈل مدرسہ غوثیہ باغ جناح میں قاضی نگاہ مصطفی کے ہاتھ پر فیصل آباد کے علاقے محمود آباد کی خاتون صلہ مسیح نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔جس پر اس کا اسلامی نام ایمان فاطمہ رکھ دیا گیااور خصوصی دعا کرتے ہوئے لوگوں نے خوش آمدید کہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع اسلام میں داخل ہونے والی خاتون نے سرگودھا میں مقیم ہو کر تعلیم اسلامی کو حاصل کر کے خدمت دین کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے گاؤں گھٹھی داخلی ڈھوکڑی میں رشتہ کے تنازعہ پر قتل کی چار سال سے جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے گاؤں گھٹھی داخلہ ڈھوکڑی میں محمد صدیق اور غوث محمد خاندانوں کے درمیان رشتہ کا تنازعہ پیدا ہوا تو چار سال قبل رشتہ کے اسی تنازعہ میں ایک گروپ کے مسلح نوجوان محمد سلیم نے 14 اگست 2016 کو فائرنگ کر کے احمد خان کو قتل اور مقتول کی ہمشیرہ کو زخمی کر دیا جس پر درج مقدمہ میں ملوث ملزم کو محمدسلیم کو صلع پر مقتول کے ورثاء کے لواحقین نے معاف کردیااس سانحہ کے فریقین کے درمیان صلح میں ملک محمد حیات نمبردارملک اقبال،ملک محمدخان،اور معززین علاقہنے بھر پور کردار ادا کیا۔ اس

واردات پر درج مقدمہ کا عدالت نے17 مئی 2017 کو فیصلہ سناتے ملزم محمد سلیم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا،اس طرح علاقہ کے محمدصدیق اور غوث محمد کٹو خیل کی خاندانوں میں صلع کی تقریب جامعہ مسجد گھٹھی میں منعقد ہوئی اور جاری دشمنی دوستی میں بدلنے پر دعائے خیر کروائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…