اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

این اے 221 ضمنی الیکشن،تحریک انصاف کو عبرتناک شکست کا سامنا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

تھرپارکر (آن لائن) این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی الیکشن میں کئی پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ موصول ہوگیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ین اے 221تھر پارکر میں 257 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ 90ہزار463ووٹ لے کرآگے ہیں،

جب کہ پی ٹی آئی کے نظام الدین43ہزار320ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جہاں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل تھے، قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے، جہاں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 کو حساس قرار دیا گیا تھا، جس کے لیے حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، اس سلسلے میں 4 ہزار پولیس اہلکاروں، ایک ہزار رینجرز کے جوانوں سکو کیورٹی پر تعینات کیا گیا۔ تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے باوجود این اے 221 ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر آگ لگ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کروڑوکیسر اڑسماں میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں ا?گ لگا دی اور سامان جلا دیا، واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں، شرپسندوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں تباہ کاریاں جاری تھیں کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…