ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد سے اٹک خورد تک سفاری ٹرين کا آغاز،ٹرين کا کرایہ کتنا ہو گا؟

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔اتوار کو ٹورسٹ سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی،وزیر ریلویز اعظم خان سواتی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔سفاری ٹرین اسلام آباد سے ہر اتوار کی صبح 9 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔ سفاری ٹرين کا کرایہ ایک سے 3 ہزار روپے ہوگا

جس میں سیاحوں کی واپسی کا ٹکٹ بھی شامل ہے۔اس موقع پر سینیٹر تاج محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، اورنگ زیب اورکزئی، نصیب اللہ بازئی،دلاور خان اور دیگر سیاسی و سماجی افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا، ٹورسٹ ٹرین ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز سیاحوں کو گولڑہ اسٹیشن سے حسن ابدال، اٹک خورد اور اٹک سٹی و گردو نواح کے مقامات کی سیر کرائے گی،ٹورسٹ سفاری ٹرین حکومت کی جانب سے مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سفاری ٹرین کا تصور اچھا ہے، تفریح اور سیاحت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے،ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سفاری ٹرین کی بدولت تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ میں پاکستان ریلوے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے نہ صرف ادارے کو منافع بخش بنایا جائے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ، وفد کے ارکان اور وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کے ہمراہ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سب سے پہلے اعظم سواتی اور ان ہی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے اہم قدم ہے،ریلویز معیشت کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب دن رات محنت کر رہے ہیں،اس سے پاکستان کے عوام اور معیشت پر بڑا فرق پڑے گا،اس سے کرایے بھی کم ہوں گے

اور ماحول پر بہتر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ سواتی صاحب نے بتایا کہ فریٹ ٹرین بھی شروع کر رہے ہیں،اس سے کم خرچ آمدورفت کی سہولت میسر آیے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک زمانے میں کوئٹہ سیمیرے گاوں تک میٹھا پانی بھی ریلوے پہنچاتا تھا،ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ریلوے کی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ اعظم سواتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں استطاعت موجود ہے،ہم نے دنیا کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا ترجیحی ایجنڈا ہے کہ ریلویز سے بدعنوانی کا

خاتمہ کروں،ریلوے میں زیادہ تر اچھے افسر ہیں تاہم چند کالی بھڑیں ہیں،میں چن چن کر ان کالی بھیڑوں کا خاتمہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہلد فریٹ ٹرین بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ریلوے کو آگے بڑھانا ہے تو اس کو اللہ اور پاکستان کیلئے آ گے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت وزیراعظم کے دل کے قریب ہے اس لیے آج کا شو کیا،ریلوے جلد سیاحت میَ بہت بڑا کردار ادا کرے گا،آئندہ ہفتے عمران خان اور سفارت کار بحی یہاں آئیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو علم ہو کہ ریلوے پاکستان کی معیثت اور معاشرت میَں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…