جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

ؐکراچی(آن لائن)پی ٹی آئی کے اعلی سطح وفد کی راجہ ہاؤس آمد ،حروں کے روحانی پیشوا جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی ٹی آئی کے وفد میں عبد الحفیظ شیخ،میاں محمد سومرو،اسد عمر،فردوس شمیم نقوی اور دیگر موجود تھے جبکہ جی ڈی اے کے وفد میں سید صدرالدین شاہ راشدی،

سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،ڈاکٹر صفدر عباسی،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،سردار عبدالرحیم،ایم ہی اے عارف مصطفی جتوئی،عرفان اللہ مروت اور دیگر شامل تھے،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اےکے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا آج کی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی جی ڈی اے اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے،ہمارے ووٹ بڑھیں گے کم نہیں ہونگے،5 سیٹیں ہماری ہیں،جس میں تین جنرل،ایک ٹیکنوکریٹ اور لیڈیز سیٹ شامل ہے،عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سینیٹ ایوان بالا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کے بغیر الیکشن شفاف ماحول میں ہو،اور ہر ممبر اپنی پارٹی سے وفادار رہتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے،اور ایسے انداز میں الیکشن ہوں کہ پاکستان پر فخر ہو،انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ڈالر کو جان بوجھ کر نیچے رکھا گیا تاکہ پاکستانی باہر کی چیزیں پسند کریں،جب کسی بھی ملک کے پاس ڈالر نہیں ہونگے تو کیسے شہریوں کی ضروریات پوری ہونگی مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور سخت فیصلے کرنے پڑے ،انہوں نے کہا کہ بیرونی خسارہ اب مثبت ہوگیا ہے،عالمی سطع پر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو ہمیں بھی بڑھانی پڑی ،ماضی کی حکومتوں نے اتنے قرضے لیے جنہیں اتارنا ہے،عوام کو قیمت کے بوجھ سے کے لیے سبسڈی دی جارہی ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…