ڈسکہ (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سے انتخاب جیتے۔مریم نواز کے دورہ سیالکوٹ ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نواز ڈسکہ آئیں مگرشہیدوں کے گھر جانے کی
زحمت نہ کی،مریم جانتی تھیں شہدا کے لواحقین ان کا استقبال کس طرح سے کریں گے۔عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نے موقف اپنایا کہ کارکنان تحریک انصاف نے خود شہید کرائے میں نے چیلنج کیا تھا دعویٰ درست ہے تو شہدا کے گاؤں تشریف لائیں، مریم نواز جانتی ہیں کہ ان کے جھوٹ پکڑے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی ملزم جاوید بٹ کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین تھا، کیپٹن صفدر اور مرکزی ملزم کی تصاویر نشر ہو رہی ہیں انتشارکی سیاست ن لیگ کا وطیرہ ہے، ہمدردیاں لینے کیلئے لاشوں پرسیاست کی گئی۔معاون خصوصی نے کہ کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سے انتخاب جیتے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ،پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔