پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے عملے کی گمشدگی قوم کیساتھ مذاق جے یو آئی نے عوام سے بڑی اپیل کردی

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ چند حلقوں کے ضمنی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ کرم ایجنسی میں نتائج روک کر اپنے مرضی کے نتائج کا

اعلان کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے عملے کی گمشدگی قوم کے ساتھ بڑا مذاق ہے۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخابات نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے جے یو آئی کے موقف کو درست ثابت کر دیا۔اسلم غوری نے کہاکہ لانگ مارچ میں قوم کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے نکلنا ہوگا،ضمنی انتخابات ٹیسٹ کیس تھے ،الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو اپنے ووٹ کے تحفظ کے لئے خود ہی میدان میں آنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ انتخابات میں اوپن بلٹنگ کے لئے صدارتی آرڈیننس ،سپریم کورٹ کے چکر لگانے والے اس اوپن دھاندلی پر کیوں خاموش ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے۔اسے اپنے تقاضے پورے کرنے چاہئے۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…