اوکاڑہ(این این آئی)رانا ثناء اللہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میںپی ٹی آئی کی شکست خان صاحب کے لئے خاموش پیغام ہے کہ وہ اب گھر جائیں،ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی واضح اکثریت حکومت کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہے،
حکمرانوں کی نااہلی نالائقی اور اقرباپروری نے عوام کا جینا عذاب بنا دیاہیان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی احسان الحق، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زاہد اکرم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام اور حکومت کے اتحادی پی ٹی آئی سے تنگ آچکے ہیں، ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعد اب پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کو مزیدٹف ٹائم دیا جائے گا، مسلم لیگ ن حکومت کو غریب عوام پر مزید ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گی ،موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اورملک میںمہنگائی میں د ن بدن اضافہ ہورہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی غریبوں کوملیا میٹ کر رہی ہے ۔