پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ذیشان شہید کیا گیا اور مقدمےمیں اسی کے بھائی کوگرفتار کیا گیا مریم نواز نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کامطالبہ کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ذیشان کو سیدھی گولیاں مارکرشہید کیا گیا اور اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے اندر کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے عملے کو ہی چوری کرلیا گیا، پورے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام

ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی، ایک سیٹ کیلئے نوجوان کی جان لے لی گئی، سیدھی گولیاں مار کر نوجوان کو ہلاک کردیاانہوں نے ایک بیٹے کی جان لے لی اور دوسرے بیٹے کو حوالات میں بند کیا ہوا ہے، ذیشان کی جان گئی اور اسی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیااب یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے ان کاشیرازہ بہت جلد بکھرے گا، آٹا، گیس، بجلی اور ووٹ چوروں کو چاروں صوبوں سے عوام نے مستردکردیا ہے ، دھاندلی کے باوجود ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی۔جاتی امراء سے ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کر دیا، حکمران بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود ڈسکہ سے ہارے اور بے نقاب ہوئے، انہوں نے فائرنگ کرائی، 2 جانیں لیں،اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ۔‎ ڈسکہ کی عوام نے جمہوریت کے لئے جنگ لڑی اور ووٹ پر پہرہ دیا،انہوں نے سارے حربے آزما لئے اور اب یہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں،انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر اغوا کئے لیکن ریاستی دہشتگردی کے باوجود بری طرح ہارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی ،بجلی ،دوائی اور ووٹ چور کو ڈسکہ ،وزیر آباد اور چاروں صوبوں سے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کل سے ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں پریذائیڈنگ آفیسر نے گلے میں کارڈ پہنا ہوا ہے ،یہ کہا گیا الیکشن کمیشن کی گاڑیوں میں ڈبے لے کر نہیں جانا ہمارے ساتھ جاناہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ

انہوں نے عوام کو بتایا دیا کس طرح 2018ء کے انتخابات میں ڈاکہ ڈالا گیا،تمام اداروں کے استعمال کے باوجود پی ٹی آئی بری طرح ہاری ہے، بدتمیزی کا پلان پی ٹی آئی نے بنایا ہے لیکن یہ انشااللہ ناکام ہوں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ عوام ان سے ناراض ہیں ،اراکین بھی ناراض ہیں ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیا ، یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے، ۔‎



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…