ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، سینئر حامد میر دھاندلی کی تہلکہ خیز ویڈیو سامنے لے آئے

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں دھندلی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’’ یہ وہ پریذائڈنگ افسر جس نے دھند میں پھنسنے سے انکار کر دیا ‘‘۔ مذکورہ ویڈیو میں ملازم کا کہنا تھا کہ میرا نام تصدق حسین ہے

اور میں ڈسکہ پولنگ اسٹیشن 346پر پریزائڈنگ آفیسر ڈیوٹی دے رہا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ دو ملازم آئے اور کہنے لگے کہ واپسی پر آپ نے الیکشن کمیشن کی گاڑی میں نہیں بلکہ ہمارے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں جانا ہے ۔ ہمارے اسد نامی بندے کے ساتھ جانا ہے ،وہ کہہ رہے تھے کہ میں اسپیشل برانچ سے ہوں ، اس نے نہ تو ماسک اتارا اور نہ ہی کوئی اپنا کارڈ دکھایا ،مجھ سے کہنے لگا کہ آپ نے واپسی پر رزلٹ میری گاڑی پر واپس لے جانا ہے ، مجھے خدشہ ہے کہ وہ مجھ سے رزلٹ تبدیل کرروائیں گے اوراگر میں نہیں کروں گا تو وہ مجھے دھمکائیں گے ۔تصدق حسین کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جس گاڑی میں ہم آئیں اسی گاڑی میں واپس جائیں گے ، ووٹوں کو آر او کے پاس جمع کرائیں اس کے بعد ہماری ڈیوٹی ختم ہو جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…