پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

’’یہ وہ پریذائڈنگ افسر ہے جس نے دھند میں پھنسنے سے انکار کر دیا‘‘ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں دھندلی کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں دھندلی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے موجودہ شخص کا تعارف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ پریذائڈنگ افسر جس نے

دھند میں پھنسنے سے انکار کر دیا ۔ مذکورہ ویڈیو میں ملازم کا کہنا تھا کہ میرا نام تصدق حسین ہے اور میں ڈسکہ پولنگ اسٹیشن 346پر پریزائڈنگ آفیسر ڈیوٹی دے رہا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ دو ملازم آئے اور کہنے لگے کہ واپسی پر آپ نے الیکشن کمیشن کی گاڑی میں نہیں بلکہ ہمارے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں جانا ہے ۔ ہمارے اسد نامی بندے کے ساتھ جانا ہے ،وہ کہہ رہے تھے کہ میں اسپیشل برانچ سے ہوں ، اس نے نہ تو ماسک اتارا اور نہ ہی کوئی اپنا کارڈ دکھایا ،مجھ سے کہنے لگا کہ آپ نے واپسی پر رزلٹ میری گاڑی پر واپس لے جانا ہے ، مجھے خدشہ ہے کہ وہ مجھ سے رزلٹ تبدیل کرروائیں گے اوراگر میں نہیں کروں گا تو وہ مجھے دھمکائیں گے ۔تصدق حسین کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جس گاڑی میں ہم آئیں اسی گاڑی میں واپس جائیں گے ، ووٹوں کو آر او کے پاس جمع کرائیں اس کے بعد ہماری ڈیوٹی ختم ہو جائے گی ۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…